ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپآسٹریلوی کپتان نےافغانستان کی شرکت خطرےمیں قرار دیدی

نومبر میں افغانستان کی ٹیسٹ میچ میں میزبانی کے لیے حالات قطعی طور پر سازگار نظر نہیں آتے، ٹم پین


ویب ڈیسک September 10, 2021
نومبر میں افغانستان کی ٹیسٹ میچ میں میزبانی کے لیے حالات قطعی طور پر سازگار نظر نہیں آتے، ٹم پین

آسٹریلوی کپتان ٹم پین نے افغانستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت خطرے میں قرار دیدی۔

آسٹریلوی کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین کرکٹ ٹیم ختم کیے جانے کے اعلان کے بعد نومبر میں افغانستان کی ٹیسٹ میچ میں میزبانی کے لیے حالات قطعی طور پر سازگار نظر نہیں آتے جب کہ اس ضمن میں آئی سی سی کی جانب سے کوئی بات سننے میں نہیں آئی ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بہت قریب ہے لہذا آئی سی سی کا کوئی واضح موقف نہ آنا حیران کن ہے۔

ٹم پین کا کہنا تھا کہ دیکھنا ہوگا کہ اس ایک ماہ میں کیا ہوتا ہے، کیا افغانستان کی ٹیم اس ایونٹ میں شرکت بھی کرتی ہے یا نہیں، اگر ٹیمیں ان کے خلاف کھیلنے اور میزبانی سے انکار کر رہی ہیں تو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ان کی شرکت بھی بہت مشکل نظر آتی ہے، میرا نہیں خیال کہ آسٹریلیا ملک کی نصف آبادی کو کھیلنے کے حق سے محروم کرنے والے ملک کے ساتھ کرکٹ تعلقات برقرار رکھنا چاہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں