کراچیقصبہ کالونی میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکے12 افراد زخمی

دودھماکےکریکرتھے تیسرا بال بم کے ذریعے کیا گیا،پولیس،زخمیوں میں تین کی حالات تشویشناک،ریسکیو ایمبولینسز پر بھی فائرنگ


ویب ڈیسک January 30, 2014
دھماکوں کی تفتیش شروع کردی گئی ہے کسی گروپ کے ملوث ہونے کا کہنا قبل از وقت ہے،پولیس،اسکرین شاٹ/ایکسپریس نیوز

MULTAN: پیر آباد کے علاقے قصبہ کالونی محمد پورقبرستان کے قریب یکے بعد دیگرے تین دھماکوں میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے قصبہ کالونی محمد پور قبرستان کےقریب رات گئے عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد علی کے گھر کے باہر یکے بعد دیگرے تین دھماکوں کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ عباسی شہید اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق قصبہ کالونی میں پہلے دھماکےمیں 10 افراد زخمی ہوئے دھماکے کی آواز اتنی زور دار تھی کہ سوتے ہوئے علاقہ مکین جاگ گئے اور علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا،علاقہ مکینوں کی جانب سے جائے وقوعہ پرپہنچنے کے تھوڑی دیر بعد دوسرا دھماکا ہوا جس میں دو افراد زخمی ہوگئے،دوسرے دھماکے کی آواز کی شدت پہلے دھماکے سے قدرے زیادہ تھی جس سے دھماکے کی آواز شہر کے دور دراز علاقوں کورنگی،ناظم آباد اور نیو کراچی تک سنی گئی۔دھماکے کےبعد علاقے میں امدادی کارروائیوں کے لیے جانےوالی ریسکیو کی گاڑیوں پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے دو ایمبولینسز کو بھی نقصان پہنچا۔پولیس اور رینجرز کی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کیے جارہے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دو دھماکے کریکر تھے جبکہ تیسرا دھماکا بال بم کے ذریعے کیا گیا جس میں اے این پی کے رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی،ایس پی کورنگی کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جس کےبعد ہی یہ بتایا جاسکتا ہےکہ دھماکے میں کون سے گروپ ملوث تھے۔

واضح رہے کراچی میں گزشتہ روز بھی دھماکوں میں رینجرز اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں