لاہور میں بارش سے گھر کی چھت گرگئی 3 بچے جاں بحق

تاج علی نے گھر میں بانس کی چھت ڈال رکھی تھی جو شدید بارش کے باعث گرگئی


ویب ڈیسک September 10, 2021
تاج علی نے گھر میں بانس کی چھت ڈال رکھی تھی جو شدید بارش کے باعث گرگئی فوٹو: ایکسپریس

کاہنہ سرائیچ گاؤں میں گھر کی خستہ حالت چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

تاج علی نے گھر میں بانس کی چھت ڈال رکھی تھی جو شدید بارش کے باعث گرگئی۔ چھت گرنے سے گھر میں موجود 8 ماہ کا طیب موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 7 سالہ عادل، 5 سالہ ارم، 7 سالہ مناہل اور 14 سالہ رمضانہ شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بارش، گھر کی دیوار گرنے سے 3 بچے اور والدہ جاں بحق

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ارم اور عادل جانبر نہ ہوسکے اور دم توڑ گئے۔ رمضانہ اور مناہل زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں