کابل سے غیرملکی شہریوں کو لیکر پہلی پرواز قطر پہنچ گئی

کابل سے 100 سے زائد جرمنی، امریکا، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ اور یوکرائن کے شہریوں کو دوحہ منتقل کیا گیا


ویب ڈیسک September 10, 2021
طیارے میں سو سے زائد غیرملکی مسافر سوار تھے، فوٹو: ٹوئٹر

افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے پہلی پرواز غیر ملکی شہریوں کو لیکر قطر کے دارالحکومت پہنچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان سے امریکی اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد سے کابل ایئرپورٹ غیر فعال تھا تاہم قطر اور ترکی کی مدد سے ملک کے واحد عالمی ہوائی اڈے کو فعال کردیا گیا ہے۔

کابل ایئرپورٹ فعال ہونے کے بعد پہلی پرواز قطر ایئر ویز کے طیارے نے بھری۔ کابل سے دوحہ جانے والے طیارے میں 100 سے زائد جرمنی، امریکا، کینڈا، برطانیہ، اٹلی، ہالینڈ اور یوکرائن کے شہری موجود تھے۔

علاوہ ازیں آج بھی کابل سے دوحہ کے لیے ایک اور پرواز کی روانگی متوقع ہے۔ امریکا نے بھی غیر ملکیوں کے انخلا میں سہولت فراہم کرنے پر طالبان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

ادھر دوحہ میں افغانستان کے سفیر نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کے فعال ہونے کے بعد سے اب نہ صرف پروازوں کے جانے کا عمل شروع ہوگیا ہے بلکہ کابل آمد کا سلسلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی حفاظت اور آپریشنل انتظامات کی ذمہ داری ترک فوج کو سونپنے کا اعلان کیا تھا تاہم بعد میں معاملات طے نہیں پاسکے تھے جس کے بعد قطر اور ترکی نے مل کر کابل ایئرپورٹ کو فعال کیا تاہم سیکیورٹی کا انتظام طالبان کے پاس ہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں