کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی بھائی جاں بحق

6 مسلح افراد نے فتح جنگ انٹرچینج پر ان کی کار پر فائرنگ کی، سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی

6 مسلح افراد نے فتح جنگ انٹرچینج پر ان کی کار پر فائرنگ کی، واقعہ بظاہر پرانی دشمنی کا لگتا ہے، پولیس ذرائع (فوٹو : فائل)

فتح جنگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی نتیجے میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جس میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ان پر ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ میں 6 مسلح افراد نے فائرنگ کی، سجاد افضل آفریدی سرکاری گاڑی میں اپنے بھائی کے ساتھ موجود تھے، واقعہ بظاہر پرانی دشمنی لگتا ہے۔

پولیس آفیسر کے جاں بحق ہونے والے بھائی نعمان افضل آفریدی کی ایک تصویر
اس حوالے سے موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی موٹروے ایم ون پر مشکوک گاڑی کا پیچھا کررہے تھے، حملہ آوروں نے ایڈیشنل آئی جی کی





ملزمان کی گاڑی مل گئی، فرانزک شواہد جمع

ایس ایس پی آپریشن رائے مظہر نے کہا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان فتح جنگ سے تھوڑا آگے گاڑی چھوڑ کر فرار ہوئے، علاقے کا سرچ آپریشن جاری ہے ناکہ بندی کر دی گئی ہے، ابھی تک کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیاہے، جلد ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیں گے، ملزمان کی گاڑی کو قبضے میں لے کر فرانزک ٹیم کو بلالیا گیا ہے۔

فوٹیج منظر عام پر

ایڈیشنل آئی جی موٹروے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔ سفید رنگ کی مشکوک گاڑی کا پیچھا کرتے ہوئے سرکاری گاڑی انٹرچینج پر رکی تو مشکوک گاڑی میں سوار ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی کی گاڑی کے سامنے گاڑی روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راولپنڈی موٹروے پولیس کا عملہ انٹرچینج پر حملہ آوروں کی گاڑی روکنے میں ناکام رہا۔

دریں اثنا پمز اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ایڈیشنل آئی جی کا علاج جاری ہے ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔

 
Load Next Story