سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112400 روپے ہوگئی

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112400 روپے ہوگئی - فوٹو:فائل

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 1797 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔


قیمتوں میں اضافے سے کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 112400 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 96365 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3000 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226 روپے پر مستحکم رہی۔
Load Next Story