ملکی سلامتی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ ہوناچاہئےوزیر اعظم

امید ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کےذریعے نکل آئے گا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 30, 2014
حکومت عوام اور ریاست کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے،وزیر اعظم ۔ فوٹو: فائل

KHANEWAL: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک ساتھ ہونا چاہئے۔

وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے لیاقت بلوچ اور پروفیسر خورشید احمد کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی ، اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر وزرا اور حکومتی شخصیات بھی موجود تھیں، ملاقات کے دوران ملک کی داخلی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کے لئے قائم کمیٹی کے حوالے سے تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ملکی سلامتی کے معاملے پر تمام سیاسی جماعتوں کو ایک صفحے پر ہونا چاہئے، حکومت عوام اور ریاست کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، انہیں امید ہے کہ مسائل کا حل بات چیت کےذریعے نکل آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں