نیکسٹ جنریشن موبائل سروس کی نیلامی یوفون نے بولی جیت لی
نیلامی میں دیگر کمپنیوں کے حصہ نہ لینے پر کچھ کہہ نہیں سکتے شرکت نہ کرنا ان کی مرضی ہے، چیئرمین پی ٹی اے
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نیکسٹ جنریشن موبائل سروسز اسپیکٹرم کی نیلامی کا عمل مکمل کرلیا، واحد کمپنی یوفون بولی دے کر اسپیکٹرم نیلامی جیت لی جس کے ذریعے 279 ملین ڈالرزکا ریونیو حکومت کو ملے گا۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) عامر عظیم باجوہ نے کہا کہ آخری بار اسپیکٹرم نیلامی 2017ء میں ہوئی اور 2019ء میں موبائل آپریٹرز کے لائسنس کی تجدید کی گئی جس کے باعث دوبارہ نیلامی کا عمل شروع کیا گیا اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد نیلامی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کم ریونیو والی مارکیٹ ہے جہاں چار آپریٹرز ہیں، اسپیکٹرم نیلامی سے لوگوں کو بہتر سروس ملے گی، ہم نے اسپیکٹرم کو متوازی بنانا، کوالٹی کی شرط سب پر لاگو ہوگی جس پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ نیلامی میں دیگر کمپنیوں کے حصہ نہ لینے کی وجوہات پر کچھ کہہ نہیں سکتے، ہر کمپنی اپنے بزنس کیس کو دیکھ کر فیصلہ لیتی ہے، نیلامی میں نہ آنا ان کی مرضی تھی۔
پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس پر پی ٹی اے سے مشورہ مانگا گیا اور ہم نے جواب دیا، ہم تک ایسی کوئی تجویز نہیں پہنچی کہ پی ایم ڈی اے اسپکٹرم الاٹمنٹ کرے گی۔