کراچی مشرف کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے، رینجرز ذرائع


ویب ڈیسک January 30, 2014
آپریشن میں رینجرز کے 400 جوانوں کے علاوہ خواتین اہلکاروں اور سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا۔ فوٹو؛ ایکسپریس

مشرف کالونی میں رینجرز کی بھاری نفری نے سرچ آپریشن کر کے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ماڑی پور روڈ پر مشرف کالونی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن میں رینجرز کے 400 جوانوں کے علاوہ خواتین اہلکاروں اور سراغ رساں کتوں نے بھی حصہ لیا، آپریشن کے دوران مشرف کالونی کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کر دیا گیا اور گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

رینجرز ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست می؟ں لیا گیا ہے جن میں سے 3 افراد مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی ملوث ہیں، گرفتار افراد کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، گرفتار کئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رینجزر نے گزشتہ روز بھی کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں آپریشن کر کے کالعدم تنظیم کے 6 کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں