لاہورمیں غربت اوربیروزگاری سے تنگ نوجوان کی خود سوزی کی کوشش

نوجوان کا تقریبا 75 فیصد جسم جھلس گیا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے، ڈاکٹرر


ویب ڈیسک January 30, 2014
اہل خانہ اور مقامی افراد نے لڑکے کی آگ بجھائی اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: گرین ٹاؤن میں غربت اور بے روز گاری سے تنگ نو جوان نے خود کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کے رہائشی 30 سالہ پرویز نے غربت اور بے روز گاری سے تنگ آکر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، اہل خانہ اور مقامی افراد نے لڑکے کی آگ بجھائی اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان کا تقریبا 75 فیصد جسم جھلس چکا ہے اور اس کی حالت تشویشناک ہے تاہم اسے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، مریض کی حالت میں کچھ بہتری آنے کے بعد اسے میو اسپتال منتقل کر دیا جائے گا۔

پرویز کی بہن کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پرویز کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ گھر میں بھی توڑ پھوڑ کرتا رہتا ہے، خود سوزی کرنے سے 2 سے 3 دن پہلے سے گھر میں کہہ رہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، اپنی 5 سائیکلیں اور گھر کا ٹی وی بھی بیچ چکا ہے، اس کا گھر سے باہر کسی سے کوئی جگھڑا نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں