راولپنڈی میں طالبعلم سے زیادتی کے ملزم کو 5 سال قید 20ہزار روپے جرمانہ

طالب علم گھر سے چیز لینے گلی کی دکان تک گیا تھا کہ سفاک ملزم نے بھلا پھسلا کر اسے گاڑی میں بٹھایا۔


Numainda Express September 11, 2021
طالب علم گھر سے چیز لینے گلی کی دکان تک گیا تھا کہ سفاک ملزم نے بھلا پھسلا کر اسے گاڑی میں بٹھایا۔ فوٹو: فائل

کم سن طالب علم سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حاکم خان بکھر نے تھانہ روات کے مشہور کم سن طالب علم سے جبری زیادتی کرنے والے ملزم محمد شعبان کو جرم ثابت ہونے پر 5 سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جب کہ جرمانہ ادانہ کرنے پر مزید 6 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

ملزم کو تھانہ روات پولیس نے 30 ستمبر 2019 کو گرفتار کیا تھا، طالب علم گھر سے چیز لینے گلی کی دکان تک گیا تھا کہ سفاک ملزم نے بھلا پھسلا کر اسے گاڑی میں بٹھایا اور ویرانے میں جاکر جبری زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گیا تھا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں