اغوا برائے تاوان میں گرفتار پولیس اہلکار خاتون ٹک ٹاکر سے زیادتی میں ملوث نکلا

پولیس اہلکارعثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دیکر زیادتی کی


Staff Reporter September 11, 2021
پولیس اہلکارعثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دیکر زیادتی کی

BEIJING: گلشن اقبال پولیس کے ہاتھوں گرفتارپولیس اہلکارٹک ٹاکرامبرین کے ساتھ زیادتی میں بھی ملوث نکلا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے ٹک ٹاکر امبرین ڈول کی مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 959/21بجرم دفعات 376 اور 506 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کیا تھا جس میں مدعیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکارعثمان اکبر نے متعدد مقامات پرزیادتی کا نشانہ بنایا۔

امبرین ڈول کے ویڈیو بیان کے مطابق پولیس اہلکارعثمان اکبر نے پولیس نوکری کا جھانسا دیکر نمبر لیا ،نوکری کے لیے ملوانے کا کہہ کرشارع فیصل کی جانب لیکر گیا اور گیسٹ ہاؤس میں زبردستی زیادتی کی جبکہ میری تصاویراوروڈیو بھی بنالی بلیک میل کرنے لگا ۔امبرین ڈول کا کہنا تھا کہ عثمان اکبر زمان ٹاون تھانے لیکرگیااورتھانے کے اندرمتعدد دفعہ زیادتی کی تھی، تھانے کے چند اہلکاروں کو بھی علم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویگو گاڑی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

امبرین کا کہنا تھاکہ عثمان سرعام مارتا ہے اورزبردستی ساتھ لیجاکرزیادتی کرتا رہا،انہی وجوہات کی بناءپرگھر سے نکلنا چھوڑ دیا تو دھمکیاں دینے لگا،امبرین نے الزام عائد کیا کہ عثمان نے گھر کے باہر فائرنگ بھی کی جس کی وجہ سے خوف کے باعث گھر میں محصور ہو کر رہ گئی، امبرین نے مزید بتایا کہ عثمان اکبر اکثر مجھے پولیس موبائل میں لے جاتا تھا موبائل میں بھی وڈیو بنائی گئی،امبرین نے پولیس کے اعلی افسران سے مطالبہ کیا کہ عثمان اکبرکوسخت سے سخت سزا دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں