عراق خودكش حملوں ميں 15فوجيوں سميت 95 افراد ہلاک

يعقوبہ، سمارہ ، بصيرہ اور ملک كے ديگر علاقوں ميں متعدد دھماكوں ميں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔


INP September 10, 2012
عراق ميں متعدد خودكش حملوں ميں 11فوجيوں سميت 95سے زائد افراد ہلاک اور سينكڑوں زخمی ہو گئے۔ فوٹو: اے ایف پی

عراق ميں متعدد خودكش حملوں ميں 11فوجيوں سميت 95سے زائد افراد ہلاک اور سيكڑوں زخمی ہو گئے۔

عالمی ذرائع ابلاغ كے مطابق عراق کے شہرعمارہ ميں ایک مزار اور ایک ماركيٹ ميں دو مختلف كار دھماكوں كےنتيجے ميں 20افراد ہلاک ہو گئے جبكہ 16فوجيوں سميت 100 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ۔دوميل كے علاقے ميں ایک فوجی چوکی پر فائرنگ اور كار بم حملے ميں15فوجی ہلاک اور7 زخمی ہوگئے،

سركوک ميں ایک تيل كمپنی كے دفتر ميں پوليس گارڈ کی ملازمت كے لئے آنے والوں پر كار كے ذريعے خودكش حملے ميں 10افراد ہلاک ہو گئے۔ كركوک ميں كرائم انويسٹی گيشن كے دفتر كے سامنے ایک كار اور موٹرسائيكل كے ذريعے خودكش حملوں ميں 7افراد ہلاک اور40زخمی ہو گئے۔

يعقوبہ، سمارہ ، بصيرہ اور ملک كے ديگر علاقوں ميں متعدد دھماكوں ميں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں