ڈنمارک کووڈ پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنے والا پہلا یورپی ملک بن گیا

ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے


ویب ڈیسک September 11, 2021
عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔ فوٹو: رائٹرز

عالمی وبا کووڈ سے متعلق بندشیں ختم کرنے پرڈنمارک یورپ کا پہلا ملک بن گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈنمارک یورپ کا واحد پہلا ملک بن گیا ہے جہاں کورونا وبا سے متعلق کوئی پابندی اب نافذالعمل نہیں ہے۔ ملک میں 70 فیصد سے زائد آبادی کی ویکسینیشن مکمل ہوگئی ہے اورکووڈ کیسزرپورٹ نہیں ہورہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ صرف ویکسین لگوانے سے وبا ختم نہیں ہوگی۔

پابندیان ختم ہونے کے بعد ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ایک کنسرٹ میں 50 ہزارافراد شریک ہوں گے جو کہ وبا کے دوران یورپ میں اس طرح کا پہلا کانسرٹ ہوگا۔

وزیرصحت میگنش ہوئینکوکا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد روزمرہ کی زندگی معمول پرآرہی ہے جس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی خطرات نہیں ہوں گے۔

اس سے قبل آئس لینڈ نے کورونا کی پابندیاں ختم کردی تھیں تاہم کورونا کے کیسزمیں دوبارہ اضافے کے بعد پابندیاں دوبارہ لگا دی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |