الطاف حسین سےرحمان ملک کی ملاقات دہشتگردی کےخلاف ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق

ملاقات میں رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد کو سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین سے پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے ملاقات کی ہے جس میں دہشتگردی اورانتہاپسندی کےخلاف ہم آہنگی کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ہے۔


لندن میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رحمان ملک کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان بھی موجود تھے، جنہوں نے ایم کیو ایم کے قائد کو وطن عزیز کو درپیش مسائل اورچیلنجز کے بارےمیں تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر رحمان ملک نے ایم کیوایم کے قائد کو سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ الطاف حسین نے بھی ملک میں مفاہمت کی فضا کےقیام کے سلسلے میں رحمان ملک کے کردار کو سراہا اور سابق صدر آصف زرداری کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی، یکجہتی اور افہام و تفہیم کا ہونا ضروری ہے۔
Load Next Story