بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ فیصل اقبال کی مخالفت بڑھنے لگی
نظر انداز کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا
بلوچستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ فیصل اقبال کی مخالفت بڑھنے لگی ہے۔
بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے ممبر مراد اسماعیل صوبے کے کرکٹرز کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر ہیڈکوچ کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے۔ نظر انداز کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا عندیہ دے دیا، ذرائع کے مطابق پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق ممبر اور بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کے اہم رکن مراد اسماعیل نے کوئٹہ میں شیڈول اجلاس کا واک آوٹ کیا۔
تربت سے تعلق رکھنے والے مراد اسماعیل نے ٹیم سلیکشن میں ایسوسی ایشن ارکان کو نظر انداز کرنے اور بلوچستان کے پرفارمرز کی جگہ بھائی سمیت پرچی کھلاڑیوں کو منتخب نہ کرنے پر شدید ناراضگی کا اظہارکیا۔