چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کیلیے مقرر

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر بدھ کو سماعت کریگا


ویب ڈیسک September 11, 2021
جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر بدھ کو سماعت کریگا

سپریم کورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی تعیناتی کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیخلاف مقدمے کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہیں، آئین سے کمیشن کو نکال دینا چاہیے، اعظم سواتی

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 15 ستمبر بدھ کو سماعت کریگا۔ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کو ایڈوکیٹ علی عظیم آفریدی نے چیلنج کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

گزشتہ روز وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزرا نے بھی چیف الیکشن کمشنر پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں اپوزیشن کا آلہ کار قرار دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |