مظفر گڑھ میں پنچایت کے حکم پر 5 افراد کی خاتون سے اجتماعی زیادتی

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔


ویب ڈیسک January 30, 2014
پولیس نے پنچایت کے ثالت اور لڑکی کو اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔ فوٹو: فائل

ABBOTTABAD: دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقے میں پنچایت کے حکم پر 5 درندا صفت ملزمان نے 45 سالہ بے گناہ خاتون کو اجتماعی زیاتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں دائرہ دین پناہ کے نواحی علاقے میں چنڑ برادری سے تعلق رکھنے والے اجمل نامی لڑکے پر ملزم نواز کی بیٹی سے تعلقات کا الزام تھا۔ 24 جنوری کو پنچایت میں لڑکی کے لواحقین نے عزت کا بدلہ عزت سے لینے کا مطالبہ کیا جس پر 5 افراد نے پنچایت کے حکم پر لڑکے کی بے گناہ 45 سالہ بہن فضلاں بی بی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی اور اسے برہنہ حالت میں کمرے سے باہر نکال دیا۔

میڈیا پر خبر نشر ہونے کے بعد پولیس نے گزشتہ رات پنچایت کے ثالت اور لڑکی کو اجتماعتی زیادتی کا نشانہ بنانے والے درندوں محمد نواز چنڑ، رحیم بخش، غلام یاسین، محمد افضل اور محمد نذیر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا جب کہ پولیس نے اجمل اور اس کی بہن کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

دوسری جانب میڈیا میں خبر نشر ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔