وفاقی حکومت نے عمر شریف کے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا

بورڈ عمر شریف کے اندرون ملک یا بیرون ملک علاج کے لیے جو کہے گا وہ کریں گے، گورنرسندھ

عمر شریف کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے،فواد چوہدری فوٹو: فائل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی عیادت کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے عمرشریف کے علاج کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمر شریف اسٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں، وہ وزیراعظم کی ہدایت پر عمر شریف کی عیادت کے لئے آئے، عمر شریف کے علاج کےلئے ہر ممکن سہولت دیں گے۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کے لئے میڈیکل بورڈ بنادیا گیا ہے، بورڈ عمر شریف کے اندرون ملک یا بیرون ملک علاج کے لیے جو کہے گا وہ کریں گے۔
Load Next Story