ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس

اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا


ویب ڈیسک September 11, 2021
اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا

افغانستان کی صورت حال پر ڈی جی آئی ایس آئی کی میزبانی میں علاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق افغانستان کی صورت حال پرعلاقائی ملکوں کے انٹیلی جنس سربراہوں کا اجلاس ہوا جس کی میزبانی ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل فیض حمید نے کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں روس، چین، ایران، قازقستان، تاجکستان، ازبکستان، ترکمانستان کے انٹیلی جنس چیفس نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغانستان میں امن و استحکام کے لیے سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔