دنیا بھر میں ناخواندہ بالغوں کی کل تعداد کا 37 فیصد بھارت میں رہتا ہے اقوام متحدہ

بھارت میں تعلیم کا معیار انتہائی خراب ہے اور 90 فیصد غریب بچے 4 سال تک اسکول جانے کے بعد بھی لکھ پڑھ نہیں پاتے،رپورٹ


ویب ڈیسک January 30, 2014
بھارت کے 29 کروڑ افراد ناخواندہ ہیں۔ اقوام متحدہ فوٹو: فائل

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ناخواندہ بالغوں کی کل تعداد کا 37 فیصد حصہ بھارت میں رہتا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو کی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی ادارے نے ''تعلیم سب کے لیے'' کے عنوان نے شروع کئے گئے پروگرام کےتحت 2015 کے لئے جو اہداف قائم کیے گئے تھے ان میں سے زیادہ تر حاصل نہیں کیے جاسکیں گے کیونکہ ترقی پزیر اور پسماندہ ممالک کی حکومتیں قومی مجموعی پیداوار کا کم سے کم 6 فیصد حصہ بھی تعلیم پر خرچ نہیں کررہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں تعلیم کا معیار انتہائی خراب ہے، 90 فیصد غریب بچے چار سال تک اسکول جانے کے بعد بھی لکھ پڑھ نہیں پاتے۔ اس کی وجہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے تعلیم پر عدم توجہ اور تدریسی عملے ی مسلسل غیر حاضری ہے، کئی ریاستوں میں 42 فیصد تک اساتذہ تنخواہ تو پوری وصول کرتے ہیں لیکن اسکول میں حاضر نہیں ہوتے، یہی وجہ ہے دنیا بھر میں ناخواندہ بالغوں کی کل تعداد کا 37 فیصد حصہ بھارت میں رہتا ہے۔ صورت حال یہی رہی تو ملک میں 100 فیصد شرح خواندگی کا خواب 2080 تک پورا نہیں ہوسکتا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔