عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ مقامی مارکیٹ میں کمی

فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112150 روپے ہوگئی


Staff Reporter September 11, 2021
فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112150 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل

عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 1787ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250روپے اور 215روپے کی کمی واقع ہوئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112150 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96150 روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 3000روپے کم ہے تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔