سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا

سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ڈی جی سی اے اے


ویب ڈیسک September 11, 2021
سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ڈی جی سی اے اے - فوٹو:فائل

FAISALABAD: سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے، ریگولیٹری اور ایئرپورٹ سروسز دو الگ الگ شعبے ہوں گے اور دونوں کے علیحدہ علیحدہ ڈائریکٹر جنرل تعینات کیے جائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک محکمہ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کے تحت جبکہ دوسرا سول ایوی ایشن آرڈیننس کے تحت کا کرے گا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی اور پاکستان سول ایوی ایشن آرڈیننس سے متعلق گذشتہ روز ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ کے زیر دستخط نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔ سی اے اے کی دو حصوں میں تقسیم کی وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق سی اے اے کی تقسیم سے ادارے کی کارکردگی میں بہتری آئے گی، ریگولیٹری میں عملے کی تعداد 350 کے قریب ہوگی، کارکردگی کی بنیاد پر ان کی صلاحیتوں کو جانچا جائے گا۔

ڈی جی سی اے اے کے مطابق ریگولیٹری میں زیادہ تر کوشش ہوگی کہ کانٹریکٹ پر افسران و عملے کو رکھا جائے گا، ملک کے بڑے ایئرپورٹس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔