دوست کا قتل لاہور پولیس نے 3 گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا
ملزم مبارک عرف ماکھا لڑائی کے دوران اپنے ساتھی کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا

ملزم مبارک عرف ماکھا لڑائی کے دوران اپنے ساتھی کو بیلچے کے وار سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا۔ (فوٹو: ایکسپریس)
موچی گیٹ پولیس نے برقت کارروائی کرتے ہوئے شاہ عالم مارکیٹ میں اکمل نامی شخص کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق موچی گیٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے واردات کے 3 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس بابت ایس ایچ او موچی گیٹ کا کہنا ہے کہ ملزم مبارک عرف ماکھا لڑائی جھگڑے کے دوران اپنے ساتھی کو بیلچے کے وار سے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے ملزم مبارک کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ای پی سٹی رضوان طارق نے سنگین واردات میں ملوث ملزم کو مختصر مدت میں گرفتار کرنے پر ایس ایچ او موچی گیٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔