نان بائیوں نے روٹی کی قیمت بڑھانےکی دھمکی دے دی

حکومت نے آٹے اورمیدے کو پرانی قیمتوں پر بحال نہیں کیا تو 20ستمبرسے روٹی کی قیمت بڑھا دیں گے، نان روٹی ایسوسی ایشن


ویب ڈیسک September 12, 2021
حکومت نے آٹے اورمیدے کو پرانی قیمتوں پر بحال نہیں کیا تو 20ستمبرسے روٹی کی قیمت بڑھا دیں گے،نان روٹی ایسوسی ایشن۔(فوٹو: فائل)

پنجاب میں آٹے اور میدے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد نان بائیوں نے بھی روٹی کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 20 ستمبر تک آٹے اورمیدے کی پرانی قیمتیں بحال نہ ہوئیں تو ہم ازخود روٹی اورنان کے نرخ بڑھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔ جس کے بعد روٹی کی قیمت 10 سے بڑھا کر 12 اور نان کی قیمت 18 روپے کردی جائے گی۔
اس موقع پرصدرمتحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن آفتاب گل نے حکومت سے آٹے اورمیدے کی قیمت میں کیا جانے والا اضافہ واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں آٹے کی قیمت میں مزید 20 روپے اضافہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔