کراچی کے علاقے کورنگی میں ایس آئی یو کی کارروائی ٹارگٹ کلر 2 ساتھیوں سمیت گرفتار

ملزم پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، تھانے پر حملے اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث تھا، ایس ایس پی فاروق اعوان


ویب ڈیسک January 30, 2014
ایس آئی یو نے کورنگی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر ملزمان کو حراست میں لیا۔ فاروق اعوان فوٹو:فائل

کورنگی میں ایس آئی یو نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ، تھانے پر حملے اور بینک ڈکیتیوں میں ملوث ٹارگٹ کلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی فاروق اعوان کے مطابق ایس آئی یو نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں ملزمان کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک گروہ سے تعلق رکھنے والے زوہیب نامی ٹارگٹ کلر کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ۔

فاروق اعوان کا کہنا تھا کہ ملزم نے پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، تھانے پر حملے اور 6 بینک ڈکیتیوں کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق خطرناک گروہ سے اوران کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔