شکارپورمیں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں تصادم 5 افراد ہلاک 2 زخمی

دونوں گروہوں کی جانب سے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر جدید اسلحہ کی مدد سے فائرنگ کی گئی۔

ہلاک اورزخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
گڑھی یاسین میں زمین کے تنازعے پر بروہی برادری کے 2 گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین میں بروہی برادری کے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا اور آج دونوں جانب سے مورچہ بند ہو کر ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جب کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
Load Next Story