عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی ذبیح اللہ مجاہد

عالمی برادری کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں، ترجمان طالبان


ویب ڈیسک September 12, 2021
عالمی برادری کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں، ترجمان طالبان۔ فوٹو: فائل

ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ عالمی برادری جلد طالبان حکومت تسلیم کرلے گی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی برادری کی جانب سے طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے سے متعلق مثبت اشارے ملے ہیں لہذا امید ہے کہ عالمی برادری طالبان کو جلد تسلیم کرلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششیں جاری ہیں، ہم نے عالمی برادری کے مطالبات مانے ہیں، ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے سے لیکر اس بات کی یقین دہانی تک افغانستان عالمی برادری کے لیے خطرہ ثابت نہیں ہوگا ہم نے تمام وعدے پورے کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں