کورونا وبا مزید 3153 افراد میں وائرس کی تصدیق 58 مریض جاں بحق

کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 15 ہے جن میں سے 5 ہزار 370 کی حالت تشویشناک ہے، این سی او سی

24گھنٹے میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد رہی۔ این سی او سی فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ روز مزید 3153 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ 58 مریض جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 792 ٹیسٹ کئے گئے، 3 ہزار 153 میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ، اس طرح ملک میں اب تک اس وبا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 4 ہزار520 ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا کے مزید 3 ہزار797 مریض صحتیاب ہوگئے ہیں، اس طرح اس وبا سے چھٹکارہ پانے والے مصدقہ مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 86 ہزار 785 تک جا پہنچی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں کورونا کے مزید 58 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں اس وبا سے جاں بحق مریضوں کی تعداد 26 ہزار 720 ہوگئی ہے۔ ملک میں اس وقت کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 91 ہزار 15 ہے جن میں سے 5 ہزار 370 کی حالت تشویشناک ہے۔


کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Load Next Story