وزیر اعظم نے طالبان سے مذاکرات کیلئے قائم کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل طلب کرلیا

کمیٹی کے اجلاس کے دوران طالبان سے مذاکرات کی باضابطہ طور پر حکمت عملی تیار کی جائے گی


ویب ڈیسک January 30, 2014
وزیرا عظم نواز شریف نے کمیٹی کا پہلا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا ہے فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف نے کالعدم تحریک طالبان سے مذکرات کے لئے تشکیل دی جانے والی 4 رکنی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس کل طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرا عظم نواز شریف نے کمیٹی کا پہلا اجلاس کل صبح 9 بجے طلب کیا ہے جس میں کمیٹی کے چاروں اراکین اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران کمیٹی کی جانب سے طالبان سے مذاکرات کے لئے باضابطہ طور پر حکمت تیار کیا جائے گی۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات کے لئے حکومتی کمیٹی کا پہلا غیر رسمی اجلاس آج اسلام آباد میں متوقع ہے جس میں کمیٹی کے اراکین مذاکرات سے متعلق حکمت تیار کریں گے جب کہ حکومت کے اعلان پر طالبان کے رد عمل کے بعد مذاکرات کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں