انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ اور خواتین کو ہراساں کرنیوالے 3 ملزم گرفتار

ملزمان عامر اور انس خواتین کی نازیبا تصاویر سماجی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے انھیں ہراساں کرنے میں ملوث تھے،ایف آئی اے


Staff Reporter September 12, 2021
خیر پور سے فراڈ میں ملوث امداد کوگرفتارکیا ،ملزم مردہ افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے رقم نکالتاتھا،ایف آئی اے۔ فوٹو: فائل

ایف آئی اے سائبر کرائم نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ اور خواتین کوہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبرکرائم سندھ عمران ریاض کے مطابق خیر پور سے بی آئی ایس پی فراڈ میں ملوث امداد نامی شخص کوگرفتارکرلیا۔

گرفتار ملزم مردہ افراد کے انگوٹھوں کے نشانات کے ذریعے پیسے نکالنے میں ملوث تھا، ملزم کے خلاف دھوکا دھی کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا،جبکہ کراچی میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کر نے والے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان عامر اور انس خواتین کی نازیبا تصاویر سماجی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرکے انھیں ہراساں کرنے میں ملوث تھے،جس کے لیے جعلی آئی ڈی استعمال کی جاتی تھی،گرفتار ملزمان سے موبائل فونز اور دیگر آلات قبضے میں لیکر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |