شائقین کا انتظار ختم ٹکٹوں کی فروخت شروع

قیمت500سے3ہزار،ویکسی نیشن لازمی،اسٹیڈیم آمدپرسرٹیفکیٹ دکھانا ہوگا۔


Sports Reporter September 12, 2021
بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے افرادکوگھر بھیج دیا جائے گا۔ فوٹو : فائل

شائقین کا انتظار ختم اور نیوزی لینڈ سے سیریز کیلیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع ہو گئی جب کہ قیمت 500 سے3 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ون ڈے سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے، اس کیلیے ایڈریس www.Bookme.pkدیا گیا ہے، فون نمبر 03137786888 پر بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

راولپنڈی میں شیڈول ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی قیمت ایک اور 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے،لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے ٹکٹ کی قیمت 500 سے3 ہزار روپے مختص ہوئی، ٹکٹ خریدتے اور اسٹیڈیم میں داخلے کے وقت نادرا سے مظور شدہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، اصلی شناختی کارڈ بھی ہونا ضروری ہے۔

ٹکٹس ٹرانسفر نہیں کی جا سکتیں، 17 سے 18 سال کے افراد کا کم از کم جزوی ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لانا لازمی ہوگا، چہرے کو ماسک سے ڈھانپنا ضروری ہے، بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے والے فرد کو اسٹیڈیم سے نکال دیا جائے گا، اعزازی ٹکٹ کے حامل افراد پر بھی یہی شرائط لاگو ہوں گی۔

Bookmeکے چیف ایگزیکٹیو فیضان اسلم کے مطابق بکنگ کا طریقہ بہت آسان بنا دیا گیا ہے، ایک کلک اور ویکسی نیشن نمبر ڈالنے سے سب معلومات خود بخود شامل ہوجائیں گی، پی سی بی کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت کا معاہدہ ستمبر 2023 تک جاری رہے گا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز،پی ایس ایل کے اگلے دونوں ایڈیشنز اور ڈومیسٹک میچز کے ٹکٹ یہی کمپنی فروخت کرے گی۔

چیف آپریٹنگ آفیسرسلمان نصیر کا کہنا ہے کہ سیریز میں تماشائیوں کی واپسی پر ہم بہت پْرجوش ہیں، فی الحال گنجائش کے25 فیصد افرادکو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی،شائقین حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں