ڈپریشن کی وجہ سے جینے کی امید ختم ہوگئی تھی دپیکا پڈوکون

ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک September 12, 2021
ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے، اداکارہ

مشہور بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ 2014 میں ڈپریشن کے باعث جینے کی امید ختم ہوگئی تھی۔

بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے مشہور شو 'کون بنے گا کروڑ پتی' میں شرکت کی اور میزبان امیتابھ بچن سے ڈپریشن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈپریشن کینسر اور ذیابطیس کی طرح ایک بیماری ہے، 2014 میں اس بیماری کا شکار ہوئی اور اس دوران میرا دل چاہتا تھا کہ میں باہر نہ جاؤں، کسی سے نہ ملوں اور کوئی کام نہ کروں، مجھے لگتا تھا کہ میرا کوئی مقصد نہیں اور ایک وقت ایسا بھی آیا جب میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی۔

دپیکا پڈوکون نے کہا کہ 2014 میں فلم ' ہیپی نیو ائیر' کی شوٹنگ میں مصروف تھی تاہم شوٹنگ کے دوران میں بار بار سب سے چھپ کر زاروقطار روتی تھی اور مجھے خود نہیں پتہ تھا کہ میں کیوں رو رہی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |