اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی غزہ پر فضائی بمباری

راکٹ حملوں کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، ترجمان اسرائیلی فضائیہ


ویب ڈیسک September 12, 2021
فضائی حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فوٹو: فائل

اسرائیل کے جنگی طیاروں نے غزہ پر فضائی بمباری کی ہے جس میں دو عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ میں ایک بار پھر بمباری کی، فضائی حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جن کے بارے میں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے ٹریننگ سینٹر تھے۔

اسرائیلی فضائیہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملے کیے گئے جس کے جواب میں فضائی کارروائی کی اور حماس کے ٹریننگ سینٹر کو تباہ کردیا۔

اسرائیل غزہ پر حملے کا جواز ہمیشہ سے حماس کے آتش گیر غباروں یا پھر راکٹ حملوں کو قرار دیتا آیا ہے تاہم وہ اپنے دعوے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔

رواں ہفتے کے آغاز میں اسرائیلی جیل سے کموڈ کے راستے سرنگ بناکر فلسطینی رہنماؤں کے نکلنے کے بعد سے اسرائیلی فورسز میں غصہ پایا جاتا ہے جس کا اظہار فضائی حملے کرکے کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی 11 روز کی مسلسل بمباری کے بعد حماس اور اسرائیل کے درمیان مصر کی ثالثی میں جنگ بندی ہوگئی تھی۔ اس بمباری میں 250 فلسطینی شہید اور 13 اسرائیلی مارے گئے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |