قوم ساتھ ہے ملک سے دہشت گردی ہر صورت ختم کریں گے وزیراعظم

زائرین کی بسوں پر حملوں کا دکھ ہے اوران حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، نواز شریف

زائرین کی بسوں پر حملوں کا دکھ ہے اوران حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، نواز شریف فوٹو:ایکسپریس نیوز

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے قوم ساتھ ہے اور دہشت گردی کو ہر صورت ختم کریں گے۔

کوئٹہ میں منتخب نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زائرین کی بسوں پر حملوں کا دکھ ہے ان حملوں کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کی حفاظت کے لئے فضائی اوربحری سفرکی سہولیات فراہم کرنے کے اقدام کئے جارہے ہیں۔


وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں امن وامان، زراعت اور توانائی کےمسائل سے پوری طرح آگاہ ہیں، ان مسائل کو ختم کرنے میں وقت لگے گا تاہم انہیں کم کرنے کےلئےصوبائی حکومت کو وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہی ہم نے کوئٹہ چمن روڈ، پنجگور اور خضدار رتو ڈیرو روڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور ایک سال کے اندر اس منصوبے کو پایا تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ پاک چائنا کوری ڈور سے ملک کو بہت فائدہ ہوگا جب کہ اس کا90 فیصد فائدہ بلوچستان کو پہنچے گا، اتنے بڑے منصوبے سے بلوچستان کی شکل بدل جائے گی اور یہاں روزگار کے مواقعوں میں اضافہ ہوگا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں جلد سولر سسٹم کے منصوبوں کا بھی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا۔
Load Next Story