گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

گورنر اسٹیٹ بینک نے معاشی معاملات پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سےاختلافات کے باعث اپنےعہدے سے استعفی دیا ،ذرائع

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے گورنراسٹیٹ بینک یاسین انور کا استعفی منظور کرلیا فوٹو: اے پی پی/فائل

گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے جسے منظورکرلیا گیا۔



سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے اپنا استعفی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ارسال کیا جب کہ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے اور نئے قائم مقام گورنر کا اعلان کل کردیا جائے گا۔


ذرائع کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے معاشی معاملات پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے شدید اختلافات کے باعث اپنےعہدے سے استعفی دیا ہے۔


Load Next Story