بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا پنجشیر جھڑپوں میں پاکستانی فنکاروں کو فوجی قرار دیدیا

بھارت کو پنجشیر میں پاکستان کی مداخلت ظاہر کرنے کی کوشش کرنے پر ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی


ویب ڈیسک September 12, 2021
بھارت کو پنجشیر میں پاکستان کی مداخلت ظاہر کرنے کی کوشش کرنے پر ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی - فوٹو:ٹوئٹر

LOS ANGELES: افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کرنے میں مصروفِ عمل ہے جس میں اسے تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اس بار بھی بھارت نے پنجشیر میں پاکستانی فوجیوں کی مداخلت ظاہر کرنے کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانی پڑی۔

ہوا کچھ یوں کہ بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔ ریٹائرڈ میجر جنرل کے ٹوئٹ کے بعد اس پر تبصرے شروع ہوگئے۔

وہیں ایک صارف نے ازراہ مذاق پاکستانی گلوکار عمیر جسوال، اداکار شان شاہد اور بلال اشرف کی فوجی کپڑوں میں تصویر کمنٹ میں شیئر کی اور لکھا کہ میرے اسکول کے دنوں کے دوست پنجشیر میں شہید ہوچکے ہیں، گزشتہ روز ان کی پشاور میں تدفین کی گئی۔





صارف نے کہا کہ آئی ایس پی آر ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بہادری سے لڑے اور انہیں اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنا چاہیے تھا، یہ پاک فوج کی جانب سے ناانصافی ہے۔

صارف کے اس مذاق کو ایک اور بھارتی میجر جنرل حقیقت سمجھ بیٹھے اور ٹوئٹ کردیا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں، توقع کے مطابق پاکستان نے اسے تسلیم نہیں کیا جو کہ ایک شرمناک بات ہے، پاکستان نے بدنامی سے بچنے کے لیے انہیں راتوں رات دفنا دیا، فوجیوں کے لیے اس سے زیادہ ذلت آمیز کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔

اس کے بعد اداکار شان شاہد اور گلوکار عمیر جسوال بھی میدان میں آگئے۔ دونوں فنکاروں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتیوں کو اپنے زندہ ہونے کی خبر دی۔ اس طرح بھارتیوں کا پاکستان کے خلاف ایک اور پروپیگنڈا میمز کی نذر ہوگیا۔











تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |