بھارت کا ایک اور پروپیگنڈا پنجشیر جھڑپوں میں پاکستانی فنکاروں کو فوجی قرار دیدیا
افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کرنے میں مصروفِ عمل ہے جس میں اسے تاحال کوئی کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اس بار بھی بھارت نے پنجشیر میں پاکستانی فوجیوں کی مداخلت ظاہر کرنے کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانی پڑی۔
ہوا کچھ یوں کہ بھارتی فوج کے ایک ریٹائرڈ میجر جنرل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو یہ بتانے کی کوشش کہ پنجشیر میں جھڑپوں کے دوران پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں۔ ریٹائرڈ میجر جنرل کے ٹوئٹ کے بعد اس پر تبصرے شروع ہوگئے۔
Pak Army (SSG)has suffered very hy cas in Panjshir. killed - 07 officers, 12 JCOs ,75 OR &wounded 05offrs ,09 JCOs 160 OR. peshawar, swat and Quetta MHs overflowing.Maj Gen Adil Rehmani has come back to organise discreet funerals in dead of Night- like in kargil. like thieves
صارف نے کہا کہ آئی ایس پی آر ہلاکتوں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے، وہ بہادری سے لڑے اور انہیں اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کرنا چاہیے تھا، یہ پاک فوج کی جانب سے ناانصافی ہے۔
صارف کے اس مذاق کو ایک اور بھارتی میجر جنرل حقیقت سمجھ بیٹھے اور ٹوئٹ کردیا کہ یہ سچ ہے کہ پاکستانی فوجی شہید ہوئے ہیں، توقع کے مطابق پاکستان نے اسے تسلیم نہیں کیا جو کہ ایک شرمناک بات ہے، پاکستان نے بدنامی سے بچنے کے لیے انہیں راتوں رات دفنا دیا، فوجیوں کے لیے اس سے زیادہ ذلت آمیز کوئی چیز نہیں ہو سکتی۔