ایشین والی بال اور اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے ابتدائی میچز جیت لیے

پاکستان نے جاپان میں والی بال کھیل میں تھائی لینڈ اور اسنوکر میں بابر مسیح نے قطر میں نیپالی حریف کو شکست سے دوچار کیا


Sports Reporter September 12, 2021
پاکستان نے جاپان میں والی بال کھیل میں تھائی لینڈ اور اسنوکر میں بابر مسیح نے قطر میں نیپالی حریف کو شکست سے دوچار کیا (فوٹو : فائل)

ایشین والی بال اور اسنوکر چیمپئن شپس میں پاکستان نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کو اپ سیٹ شکست دے دی۔ پاکستان نے سنسنی خیز انداز میں دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 سے کامیابی پائی۔

جاپان کے شہر فونا باشی میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے خلاف میچ میں تھائی لینڈ نے پہلا گیم 22-25 سے جیتا، دوسرے گیم میں پاکستان نے 23-25 سے کامیابی حاصل کرکے مقابلہ 1-1 سے برابر کردیا اور تیسرے گیم میں ہانگ نے 21-25 سے سبقت پائی اور میچ میں 1-2 کی برتری پالی۔

پاکستان نے چوتھا گیم 23-25 سے جیت کر مقابلہ 2-2 کیا اور فیصلہ کن پانچویں گیم میں پاکستان نے آسانی کے ساتھ 12-15 سے فتح پالی۔

اسنوکر چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کی فتح

اسی طرح 36 ویں ایشین اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی بابر مسیح نے اپنا ابتدائی میچ جیت لیا۔

اطلاعات کے مطابق قطر کے شہر دوحا میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستانی کیوئسٹ نے اپنے نیپالی حریف کو چاروں شانے چت کردیا۔ بابر مسیح نے نارمل بوگاٹی کو 0-4 سے ٹھکانے لگایا۔

واضح رہے کہ 16 ستمبر تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں 19 ممالک کے 42 کھلاڑی شریک ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |