شوہر کی تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون دوران علاج دم توڑ گئی

ملزم اور مقتولہ دونوں ٹک ٹاکر تھے لیکن ملزم اسے اب ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے لگا تھا


Staff Reporter September 12, 2021
ملزم اور مقتولہ دونوں ٹک ٹاکر تھے لیکن ملزم اسے اب ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے لگا تھا (فوٹو: فائل)

سعید آباد میں شوہر کی تیزاب گردی کا شکار ٹک ٹاکر خاتون اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، جرم میں شوہر پہلے سے گرفتار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے 21 اگست کی صبح سعید آباد کے علاقے میں 21 سالہ رمشا پر اس کے شوہر ذیشان نے تیزاب پھینک دیا تھا جس کے بعد سے وہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھی آج وہ دم توڑ گئی۔

پولیس کے مطابق رمشا نے ذیشان سے کورٹ میرج کی تھی اور رواں برس فروری میں خلع کے لیے درخواست بھی دے دی تھی جس کے بعد سے ذیشان اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا تھا۔

21 اگست کی صبح جب رمشا آفس جانے کے لیے نکلی تو ملزم اس پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، ملزم اور متوفیہ دونوں ٹک ٹاکر تھے لیکن ملزم اسے ٹک ٹاک بنانے سے بھی منع کرنے لگا تھا۔

پولیس نے رمشا کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے واقعے کے دو روز بعد ہی ملزم ذیشان کو گرفتار کرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔