لال مسجد کیس مولانا عبدالعزیز اور بیٹی سمیت تمام ملزمان بری

عدالت نے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انکو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔


ویب ڈیسک September 10, 2012
عدالت نے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انکو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نےلال مسجد کےسابق خطیب مولانا عبدالعزیز ان کی بیٹی اور دیگر 20 ملزمان کورینجرز اہلکارکے قتل کے کیس سے باعزت بری کردیا ہے۔

لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز اپنی بیٹی طیبہ اور دیگر20 ملزموں پرجولائی 2007 میں رینجرزاہلکاروں پرفائرنگ اور ایک اہلکارکوشہید کرنےکاالزام تھا، عدالت نے کیس کے11 پولیس اہلکاروں سمیت تمام گواہوں کے منحرف ہونے پرمولانا عبدالعزیز اور دیگرملزمان کوبری کرنےکاحکم دیا ، مولانا عبدالعزیز کے خلاف ابھی مزید 4 کیسز زیر سماعت ہیں تاہم تمام ملزم ان کیسز میں پہلے ہی ضمانت پررہاہوچکےہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں