کورونا کیسز میں کمی کے باوجود آکسیجن کی قیمت میں دگنا اضافہ
ملک کی بڑی آکسیجن کمپنی نے گیس کی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی، ڈیلرز کا کمپنیوں پر کارٹل بناکر قیمت بڑھانے کا الزام
NAWABSHAH:
کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے باوجود ملک میں آکسیجن کی طلب میں اضافہ ہورہا ہے، ڈیلرز کا کہنا ہے کہ آکسیجن کمپنیاں کارٹل بناکر گیس مہنگی کررہی ہیں اور ایک ماہ کے دوران آکسیجن گیس کی قیمت دگنی کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں آہستگی کے ساتھ کمی آرہی ہے تاہم اس کے باوجود آکسیجن گیس کی قیمت میں اضافے کا تسلسل برقرار ہے، ایک ماہ کے عرصے میں آکسیجن کی قیمت میں تقریباً دگنا اضافہ ہوچکا ہے جو کہ تشویش ناک بات ہے۔
آکسیجن فراہم کرنے والے ڈیلرز کا کہنا ہے کہ یہ گیس بنانے والی کمپنیاں کارٹل بناکر آکسیجن کی گیس میں اضافہ کررہی ہیں جو کہ مصنوعی ہے۔
دوسری جانب ملک کی بڑی آکسجین گیس کمپنی، پاکستان آکسیجن لمیٹڈ نے آکسیجن کی طلب پوری کرنے سے معذرت کرلی۔ پاکستان آکسیجن لمیٹڈ نے ہسپتالوں کی انتظامیہ اور ایمرجنسی رومز کو ہنگامی طور پر آکسیجن کے حصول کے لیے متبادل ذرائع کا بندوبست کرنے کا پیغام بھیج دیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مختلف اسپتالوں کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کورونا وبا کی صورتحال کی وجہ سے آکسیجن کی طلب میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور کمپنی کے کراچی اور لاہور میں قائم تین پلانٹس پوری پیداواری گنجائش پر چلائے جانے کے باوجود آکسیجن کی اضافی طلب پوری کرنا کمپنی کے بس کی بات نہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ آکسیجن کی کمی پوری کرنے کے لیے ہسپتال متبادل بندوبست کریں، آکسیجن کی قلت کی صورت میں کسی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری پاکستان آکسیجن پر عائد نہیں ہوگی۔