بلوچستان پولیس کوصوبے میں قیام امن کے لئے ہرممکن تعاون فراہم کریں گے آرمی چیف

فوجی ادارے میں بلوچستان پولیس اور کانسٹیبلری کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جارہی ہے،جنرل راحیل شریف


ویب ڈیسک January 30, 2014
بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کی تربیت کے لئے رواں سال مزید 3 تربیتی کورسز کرائیں جائیں گے،آرمی چیف۔ فوٹو:فائل

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ فوج بلوچستان میں قیام امن کے لئے پولیس کی استعداد کار میں اضافے کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔


فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں فوجی تربیتی ادارے کا دورہ کیا اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فوجی ادارے میں بلوچستان پولیس اور کانسٹببلری کو دہشتگردی سے نمٹنے کے لئے تربیت دی جارہی ہے، امید ہے ادارے سے تربیت یافتہ جوان صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کریں گے، آرمی چیف نے تربیتی کورس کے معیار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کانسٹیبلری اور پولیس کی تربیت کے لئے رواں سال مزید 3 تربیتی کورسز کرائیں جائیں گے۔


اس سے قبل وزیراعظم میاں نواز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے ملٹری ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں جنوبی کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نصیر خان جنجوعہ نے انہیں صوبے کی سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی جبکہ وزیراعظم نواز شریف اور فوجی سربراہ نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔