ملک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام حکومت کی اولین ترجیح ہے وفاقی وزیر خزانہ
کھاد كی مقرر كردہ قیمت پر فروخت كو یقینی بنایا جائے اور زائد پر فروخت كرنے والوں كے خلاف كارروائی كی جائے، اسحاق ڈار
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کنٹرول کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام کی بحالی کے بل پر کام تیز کرنے کی یدایت کی گئی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت پرائس مانیٹرنگ كمیٹی كا اجلاس ہوا جس میں اشیائے ضروریہ كی قیمتوں كا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے كہا كہ ملک میں اشیائے ضروریہ كی قیمتوں میں استحكام مسلم لیگ (ن) كی حكومت كی اولین ترجیح ہے اور حكومت اشیائے ضروریہ كی قیمتیں مستحكم ركھنے كے لئے جہاں ضرورت محسوس كرے گی مداخلت كرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کنٹرول کے لئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو ایگزیکٹو مجسٹریسی نظام کی بحالی کے بل پر کام تیز کرنے کی یدایت کی گئی ہے۔
اجلاس میں حکام کی جانب سے اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا كہ دسمبر 2013 میں ملک میں افراط زر كی شرح 9.2 فیصد رہی، گزشتہ ہفتے كے دوران ملک میں ٹماٹر كی قیمتوں میں 17.71 فیصد، پیاز كی قیمتوں میں 4.19 فیصد، انڈوں كی قیمت میں 0.83 فیصد، سُرخ مرچ كی قیمت میں 0.18 فیصد اور آٹے كی قیمت میں 0.15 فیصد كمی واقع ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا كہ رواں سال ملک میں 60 لاكھ ٹن چاول كی پیداوار متوقع ہے اور ملكی ضرورت پوری كرنے كے بعد 30 لاكھ ٹن چاول برآمد كے لئے دستیاب ہوں گے۔
وزیر خزانہ نے ماركیٹ میں حكومت كی جانب سے مقرر كردہ قیمت سے زائد قیمتوں پر كھاد كی فروخت كا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت كی كہ حكومت كی مقرر كردہ قیمت پر كھاد كی فروخت كو یقینی بنایا جائے اور زائد قیمتوں پر فروخت كرنے والوں كے خلاف كارروائی كی جائے۔