کورونا کے مزید 2 ہزار988 مریض رپورٹ 67 جاں بحق

گزشتہ روز ملک میں 53 ہزار 158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے


ویب ڈیسک September 13, 2021
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3 ہزار 391 افراد وبا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

ملک میں کورونا کے مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ، 67 جاں بحق ہوگئے۔

این سی اوسی کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 ہزار 988 مریض رپورٹ جب کہ 67 جاں بحق ہوگئے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔

ملک میں مجموعی کیسزکی تعداد 12 لاکھ سے زائد جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 26 ہزار787 ہوگئی۔

گزشتہ روزملک میں 53 ہزار158 کورونا ٹیسٹ کیے گئے تاہم 3 ہزار 391 افراد وبا سے صحتیاب بھی ہوئے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں