ججز تقرری میں وکلا کے احتجاج کے اصل محرکات سمجھ نہیں آرہے چیف جسٹس
بار کونسلز اور وکلاء ججز تقرری کے معاملے پر آ کر مجھ سے بات کریں، چیف جسٹس گلزار احمد
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتا بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں۔
سپریم کورٹ میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ گزشتہ عدالتی سال ہر لحاظ سے دنیا بھر سمیت پاکستان کیلئے بھی مشکل سال تھا، کورونا کے باعث مقدمات کو نمٹانے کی راہ میں زیادہ مشکلات کا سامنا رہا پھر بھی عدالتوں کا دروازہ عوام کیلئے کھلا رکھا، کورونا وائرس کے باعث عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں اضافہ ہوا، زیر التواء مقدمات میں اضافہ وکلاء کا کورونا کی وجہ سے عدالتوں میں پیش نہ ہونا بھی ہے، گزشتہ عدالتی سال کے آغاز پر 45 ہزار 644 زیر التواء مقدمات تھے،گزشتہ سال میں 20 ہزار 910 نئے مقدمات درج ہوئے جب کہ 12 ہزار 968 مقدمات نمٹائے گئے، نمٹائے جانے والے مقدمات میں 6 ہزار 797 سول پٹیشن، ایک ہزار 916 سول اپیلیں اور 469 نظر ثانی درخواستیں، 2 ہزار 625 کرمنل پٹیشنز، 681 کرمنل اپیلیں ،37 کرمنل نظر ثانی درخواستیں اور 100 اوریجنل کرمنل درخواستیں نمٹائی گئیں۔
جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ویڈیو لنک کے ذریعے بھی مقدمات کی سماعت کی جاتی ہے، 23 دسمبر کو نیشنل جوڈیشل کمیٹی نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی دس سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا، پشاور ہائی کورٹ کو تجویز دی کہ قبائلی علاقوں کے ضم ہونے کے بعد ججز کی تعداد میں اضافہ کرے، ہائی کورٹس کو عدالتوں کی تزین و آرائش کیلئے فنڈز فراہم کئے گئے، لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی جانب سے مفت قانونی رہنمائی کیلئے ڈسٹرکٹ ایمپاورمنٹ کمیٹی قائم کی گئی۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ججز تقرری کے معاملے پر ہمیشہ بار کونسلز کی رائے ہمیشہ لی گئی ہے، اس معاملے پر بار کونسلز کے صدور کو متعدد بار دعوت دی لیکن بار کونسلز کے صدور کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ پشاور میں ہیں، سمجھ نہیں آتی بار کونسلز کی ججز تقرری میں احتجاج کے پیچھے اصل محرکات کیا ہیں، بار کونسلز اور وکلاء کے لیے اب بھی دروازے کھلے ہیں، بار کونسلز اور وکلاء ججز تقرری کے معاملے پر آ کر مجھ سے بات چیت کریں۔
سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے، اٹارنی جنرل
نئے عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر سپریم کورٹ کے فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل نے کہا کہ فل کورٹ ریفرنس کا مقصد گزشتہ سال کی کرکاردگی اور نئے سال کی منزل کا تعین کرنا ہے، سپریم کورٹ کے نئے سال کے آغاز پر ججز کی تعداد مکمل نہیں ہے،اعلیٰ عدلیہ میں خاتون جج کی کمی آدھی آبادی کو نمائندگی سے محروم رکھے گی،کورونا کے دوران ایک بھی دن عدالت نے اپنا کام نہیں روکا، سپریم نے گزشتہ عدالتی سال میں متعدد اہم فیصلے دئے، گزشتہ عدالتی سال کے دو فیصلے اہم رہے، سپریم کورٹ کے ایک فیصلے کی وجہ سے بہت سے لوگ بے روزگار ہوئے، سپریم کورٹ کے دوسرے فیصلے نے ظاہر کیا خواتین کی ہراسانی سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کتنی بے بس تھی۔
اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ آج سے قبل بینچ اور بار کے درمیان اتنی دوریاں کبھی نہ تھیں، اب وکیل ہڑتال کرتے ہیں اور عدالتوں کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں، ہڑتال مزدوروں کا ہتھیار تھا جو ناانصافیوں کے خلاف استعمال ہوتا تھا، اب ہڑتال کو ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، گزشتہ ہفتے سپریم کورٹ میں بھی احتجاج ہوا لیکن ہم نے بردباری کا مظاہرہ کیا، آج سینیارٹی پر ججز کی تعیناتی کا مسئلہ تعلقات میں بگاڑ کی وجہ بن رہاہے، سینیارٹی کی علاوہ ججز کی کارکردگی انہیں دیگر سے نمایاں کرتی ہے،ججز کی تعیناتی میں شفافیت سے پسند اور ناپسند کے عنصر کو ختم کیا جاسکتا ہے، جسٹس وقار سیٹھ اور سندھ ہائیکورٹ بار کی زیر التواء درخواستیں جلد نمٹا کر شکوک وشبہات کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس گلزار احمد کا عہدہ سنبھالتے ہی کورونا کی وجہ سے زیر التواء مقدمات میں اضافہ ہوا، سپریم کورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر التواء مقدمات خطرناک حد تک بڑھ چکے ہیں، ملک بھر کی عدالتوں میں زیر التواء مقدمات میں کمی کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ججز تقرری سمیت عدلیہ کے تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت ہر وقت تیار ہے۔