چاغی میں نجی کمپنی کے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح

آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی

آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی فوٹو:فائل

سیندک کے مقام پر ایم آر ڈی ایل کمپنی کی جانب سے تیار کردہ جوڑک ائیر پورٹ کا افتتاح کردیا گیا۔


اس موقع پر آزمائشی طور پر جہاز کو کامیاب لینڈنگ کرائی گئی۔ طیارے میں ڈسٹرکٹ مینیجر کراچی اور پی آئی اے کے دیگر افسران سوار تھے۔

ایم آر ڈی ایل کے پریذیڈنٹ مسٹر زانگ نے پی آئی اے عملے کا استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے)، سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے)، اور پاک فوج کی ان تھک کوششوں سے یہ کام ممکن ہوا۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق 15 ستمبر سے سیندک چینی شہریوں کے لیے خصوصی پروازیں آپریٹ کریگا۔
Load Next Story