رمیز راجا پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب

رمیز راجا پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوئے


Sports Reporter September 13, 2021
رمیز راجا چیئرمین پی سی بی بننے والے چوتھے قومی کرکٹر اور تیسرے سابق کپتان پیں فوٹو: پی سی بی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجا پی سی بی کے نئے چئیرمین منتخب ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر رمیز راجا بلامقابلہ پی سی بی کے 36 ویں چئیرمین منتخب ہوگئے، عبدالحفیظ کاردار، جاوید برکی اور اعجاز بٹ کے بعد وہ چوتھے کرکٹرز اور تیسرے سابق کپتان ہیں، جنہوں نے بطور سربراہ کرکٹ بورڈ کا چارج سنبھالا ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ عظمت شیخ کی جانب سے گورننگ بورڈ کے خصوصی اجلاس میں رمیز راجا کے مقابلے میں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے رمیز راجا کے کرکٹ بورڈ کے نئے سربراہ بننے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

گورننگ بورڈ کے اس اجلاس میں اسد علی خان، جواد قریشی، عاصم واجد جواد،عارف سعید اوعالیہ ظفر نے شرکت کی۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان بھی اس اہم اجلاس کا حصہ تھے۔ اجلاس کے شرکا نے رمیز راجا پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا جس کے بعد انہوں نے چئیرمین کی کرسی پر بیٹھ کرچیف الیکشن کمشنر اور بورڈ ممبران کا شکریہ اداکیا۔ رمیزراجا نے کرکٹ کی بہتری کے لیے مستقبل کے پلانز پر روشنی ڈالی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں