بغیر اجازت نامے کے عمرہ کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ

عمرہ کرنے والوں کی یومیہ تعداد 70 ہزار کردی گئی ہے جسے بتدریج 20 لاکھ یومیہ تک لے جایا جائے گا


ویب ڈیسک September 13, 2021
خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں داخل ہونے کے لیے اجازت نامہ ضروری ہے، فوٹو: فائل

سعودی عرب نے بغیر اجازت کے عمرہ کرنے کی کوشش کرنے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب نے جہاں معتمرین کی تعداد 70 ہزار تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے وہیں کورونا وبا کے دوران احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کے تحت ہنگامی فیصلے کیے گئے ہیں۔

ان نئے فیصلوں کے تحت عمرے کے لیے اجازت نامے کی شرط کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں داخل ہونے کے لیے یہ اجازت نامے سعودی عرب کی کوویڈ 19 ٹریکنگ ایپس تواکلنا اور اعتمرنا سے حاصل کیے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں 12 سے 18 سال ایسے مقامی بچے جنھوں نے کورونا ویکسین کے دونوں ٹیکے لگوالیے ہیں وہ بھی عمرہ ادا کرسکیں گے جب کہ گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ 9 اگست سے مختلف ممالک سے عمرہ کی درخواستیں بتدریج وصول کرنا شروع کریں گی۔

وزارت حج و عمرہ کی کوشش کی ہے کہ عمرہ کرنے والوں کی تعداد میں 20 لاکھ یومیہ تک اضافہ کردیا جائے جس کے لیے ویکسینیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کا ایک مربوط نظام تشکیل دیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں