اسلحہ لائسنس برانچ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف

قائم مقام چیف سیکریٹری نے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ سربمہر کر کے دفتر کو بھی لاک کردیا، ذرائع


Staff Reporter September 14, 2021
قائم مقام چیف سیکریٹری نے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ سربمہر کر کے دفتر کو بھی لاک کردیا، ذرائع۔ فوٹو : فائل

محکمہ داخلہ سندھ کی اسلحہ لائسنس برانچ میں بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

قائم مقام چیف سیکریٹری و ایڈیشنل چیف سیکریٹری محکمہ داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز نے پیر کومحکمہ داخلہ کی لائسنس برانچ پر چھاپہ مارا، ذرائع کے مطابق قائم مقام چیف سیکریٹری نے اسلحہ لائسنس کا ریکارڈ سربمہر کر کے دفتر کو بھی لاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحہ لائسنس برانچ پر چھاپہ کوٹے سے زائد لائسنس اور گولیوں کے اجراپر مارا گیا، اسلحہ لائسنس برانچ میں بے قاعدگیوں پر 2 افسران کو معطل کیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔